مہر خبررساں ایجنسی المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی فوج نے جنوبی شام پر زمینی حملے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ صبح سویرے حکومت کے فوجی ٹینکوں نے گولان کی پہاڑیوں میں سرحدی باڑ عبور کی ہے۔
شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی یہ جارحیت شام کے داخلی بحران اور دمشق میں دہشت گردوں کے داخلے کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔
ذرائع کے مطابق شام میں تکفیری دہشت گردوں اور کردوں کو امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔سوشل میڈیا میں شامی دہشت گردوں کی جانب سے صہیونی حکومت کو شام میں داخل ہونے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ